سلطانز نے قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں  ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان نے لاہور کا 141 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 48، جیمز ونس نے 25 اور جونسن چارلز نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ لاہور کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرزنے  پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز اسکور کئے تھے، قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 53 اور ڈیوڈ ویزے نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

سلطانز کی جانب سے محمد عباس نے تین،شاہد آفریدی نے دو جبکہ محمد الیاس اور کرس گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے دونوں ٹیمیں ایونٹ کے پلے آف راؤنڈ سے باہر ہو چکی ہیں۔آج کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کو ہراکر اسلام آباد نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

کنگز کے ہاتھوں گلیڈی ایٹرز کو شکست

آج کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے کھیلا جائے گا ۔

پشاور زلمی اب تک پی ایس ایل میں دوسرے نمبر کی ٹیم ہے۔ زلمی نے 9 میچ کھیل کر12 پوائنٹس حاصل کیےہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر کنگز کی  پوزیشن چوتھی ہے۔ کراچی کی ٹیم نے 9 میچ کھیل کر 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کا سامنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوا تھا۔ کراچی کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

کراچی کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز ہی بنا سکے تھے۔


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2