کوئٹہ نے اسلام آباد کو 43 رنز سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں  کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 43 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

رضوان بولڈ، ڈی جی براوو کا جشن!

کوئٹہ کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی جانب سے رونچی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہیں کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے یونائٹیڈ کے بلے باز پلولین جاتے رہے۔

ظفر گوہر کا شاندار چھکا!

اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی۔

اسلام آباد کی جانب سے رونچی 64 ور ڈیلپورٹ نے 25 رنز کی اننگز کھیلی،کوئٹہ کی جانب سے فواد نے تین، محمد حسنین اور سہیل تنویر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

احمد شہزاد کا چھکا!

کوئٹہ کی جانب سے احمد شہزاد نے 73 اور عمر اکمل نے 27 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،جبکہ اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 اور عماد بٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں!

آج کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2