میں نوبل انعام کا حق دار ہوں، ٹرمپ

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے سابق صدر اوباما سے زیادہ  میں نوبل انعام کا حق دار ہوں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نےشمالی کوریا پر اتنا چھا کام کیا کہ جاپانی وزیر اعظم نے مجھے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاپان کے اوپر سے شمالی کوریا کے میزائل گزرتے تھے جو بند ہو گئے ہیں یہ سب میں نے کیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ سابق صدر اوباما کو نوبل انعام دیا گیا جنہیں علم ہی نہیں تھا کہ انعام کیوں دیا جارہا ہے۔

جاپان کے ایک اخبار نے خبر دی ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے درخواست پر جاپانی وزیراعظم نے امریکہ کے صدر ٹرمپ کو نوبل انعام  کیلئے نامزد کیا ہے۔

ٹرمپ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ جاپانی وزیراعظم نے 50 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ بھیجی ہے جس میں نوبل انعام کیلئے نامزد افراد کے نام تھے۔

امریکی صدر نے کہا کہ مجھے جاپانی وزیراعظم نے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے جس کیلئے میں ان کا شکرگزار ہوں لیکن ہوسکتا ہےکہ یہ نوبل انعام  مجھے نہ ملے۔


متعلقہ خبریں