نیب کا ملک ریاض کے خلاف گھیرا تنگ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی بیورو نے ملک ریاض کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) ویلی کیس میں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ملک ریاض کو جلد نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا جائے گا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کے تفتیشی افسران ملک ریاض کا بیان ریکارڈ کریں گے جب کہ ملک ریاض کو کیس سے متعلق سوالنامہ بھی دیا جائے گا۔

بحریہ ٹاون، ڈی ایچ اے ویلی اور فیز ٹو ایکسٹینشن کو زمین غیرقانونی الاٹ کی گئی۔

رواں سال 4 فروری کو بھی ملک ریاض تخت پڑی کیس کی تحقیقات کے لیے نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے۔

جس میں نیب کے تفتیشی افسران نے ملک ریاض سے کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی اور ملک ریاض کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔ نیب نے ملک ریاض کے پاس موجود دستاویزی ثبوت  قبضے میں لیتے ہوئے ان  سے مزید سوالوں کے جوابات بھی طلب کیے تھے.


متعلقہ خبریں