فیس بک میسنجر میں بھی پیغامات کے خاتمےکا آپشن آگیا

فائل فوٹو۔–


فیس بک میسنجر نے بھی بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن متعارف کرا دیا ہے۔

اسی لیے اب اگر آپ  کسی کو غلطی سے یا غصے میں کوئی غیر اخلاقی پیغام بھیج بھی دیں تو پریشانی کی بات نہیں کیونکہ یہ پیغام ہوسکتا ہے اب ختم لیکن صرف دس منٹ کے اندر اندر۔

یہاں ایک بات کا خیال رکھنے کی خاص ضرورت ہے او وہ ہے وقت یعنی فیس بک کے میسنجر میں پیغامات ختم کرنے کا آپشن تو آگیا ہے تاہم اس کا استعمال پیغام بھیجنے کے دس منٹ کے اندر اندرکیا جاسکتا ہے اس کے بعد نہیں۔

مثال کے طور پر آپ نے کسی کو کوئی ایسا پیغام بھیج دیا ہے جو آپ ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس پیغام پر کلک کریں۔

کلک کرنے پر آپ کے سامنے دو آپشنز آئیں گے ایک ہوگا ایک ‘سب کے لیے آپ کا پیغام ختم کردیا جائے’ جبکہ دوسرا آپشن یہ ہوگا کہ ‘آپ کا پیغام آپ کے لیے ختم کردیا جائے’۔ آپ کو اس میں سے ایک آپشن منتخب کرنا ہوگا اور وہ پیغام غائب ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں