ایم کیو ایم نے ہمیشہ اصولوں کے ساتھ کام کیا، رؤف صدیقی

فوٹو: فائل


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم جس بھی پارٹی کے ساتھ رہی اصولوں کے ساتھ کام کیا۔ قانونی جنگ کو قانونی طور پر ہی لڑنا چاہیے۔

ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی نے سانحہ بلدیہ کے مقدمے میں پیشی کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل سیاست میں عزت بچانا مشکل ہو گیا ہے۔ جتنی بھی عدم برداشت ہو گی اس سے انتشار ہی پھیلے گا۔

شہر میں تجاوزات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ شہر قائد میں تجاوزات نے کراچی کی خوبصورتی ختم کر دی ہے۔ تجاوزات کا خاتمہ کر کے لوگوں کو متبادل جگہ فراہم کی جا سکتی ہے۔ اچھے کاموں کو ہمیشہ اچھے انداز میں ہی ہونا چاہیے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ 600 گز کے پلاٹ پر 13 منزلہ عمارتیں بنانا کہاں کا انصاف ہے۔ معمولی نوعیت کا زلزلہ بھی بہت سی جانوں کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں