سانحہ ساہیوال، مقتول کے بھائی کا شناخت پریڈ سے انکار

فوٹو: فائل


ساہیوال: سانحہ ساہیوال کے مدعی جلیل نے ساہیوال آکر شناخت پریڈ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل نے کہا ہے کہ ہم اس جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کو مانتے ہی نہیں ہیں۔ جے آئی ٹی ہمارے مقدمہ کو خراب کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کس کی شناخت پریڈ کریں۔ جے آئی ٹی اور پولیس کو معلوم ہے ہمارے مقتولین کے قاتل کون ہیں۔

جے آئی ٹی نے گزشتہ روز جلیل، بھتیجے عمیر اور ایف آئی آر کے گواہان کو بدھ کی صبح دس بجے شناخت پریڈ کے لیے ساہیوال بلایا تھا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ بھی سانحہ ساہیوال کے حوالے سے بنائی گئی جے آئی ٹی کو مسترد کر چکی ہے جب کہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ساہیوال سانحے میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

رواں سال 19 جنوری کو سانحہ ساہیوال میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے افسران و اہلکاروں نے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک خاتون اور ایک 13 سالہ بچی سمیت چار افراد کو گولیاں مارکر جاں بحق کردیا تھا۔

مبینہ پولیس مقابلے میں ایک بچہ گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے جب کہ اس کی دو کمسن بہنوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں