تھانے میں آنے والے ہر شہری کی عزت ضروری ہے، عثمان بزدار


ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تھانے میں آنے والے ہر شہری کی عزت ضروری ہے۔

ملتان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رویے تبدیل کیے بغیر پولیس کلچر کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کا پولیس فورس میں آنے پر خوشی ہوئی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پنجاب پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں جب کہ پولیس اہلکار صرف ڈیوٹی نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ انتہائی ضروری ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں عام شہریوں کا پہلے خیال رکھا جائے کیونکہ انسانی جانیں سب سے زیادہ مقدم ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب پولیس کو دوسرے صوبوں کی پولیس کے لیے مثال بننا چاہیے۔ پولیس عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کا برتاؤ کرے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو ہم نے کالج کا درجہ دے دیا ہے جب کہ کالج کا پرنسپل ڈی آئی جی ہو گا۔


متعلقہ خبریں