سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فید بن حامد الرووالی نے وفد کے ہمراہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کے دن ہونے والی ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک ماحول اور باہمی دفاعی تعاون کے فروغ  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تربیتی تعاون پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے سعودی عرب سے آنے والے وفد کی قیادت کی۔

سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان اور سعودی عرب میں سعودی رائل آرمی کی مشترکہ ٹریننگ کے لیے تعاون فراہم کرنے پر پاکستان آرمی کی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے اس موقعے پر بات کرتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل فید بن حامد الرووالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج سعودی رائل آرمی کو تمام طرح کی پیشہ ورانہ معاونت فراہم کرنے کے لیے ہر دم کوشاں رہے گی۔

اس سے قبل، جنرل ہیڈ کوارٹرز آمد پر سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فید بن حامد الرووالی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔


متعلقہ خبریں