نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں والدہ اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہونے کا انکشاف

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز، والدہ شمیم بی بی، کیپٹن صفدر اور دیگر اہم رینماؤں نے ملاقات کی۔

شمیم بی بی نے اپنے بیٹے نواز شریف کی پیشانی پر پیار کیا اور دعائیں دی، اس موقع پر شمیم بی بی اور مریم نواز کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

میاں نوازشریف نے مریم نواز،  صفدر اور احسن اقبال سے اہم سیاسی امور پر گفتگو کی اور بیماری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

عدالتوں میں جاری کیسز کے حوالے سے نوازشریف سے مریم نواز حمزہ شہباز اور احسن اقبال سے گفتگو کی۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی اپنے صاحبزادوں علی حیدر گیلانی اور عبدالقادر گیلانی کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی۔

سیکیورٹی انتظامات ٹھیک نہیں ہیں، نواز شریف

سابق وزیر اعظم نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کھانا کھایا، میاں نوازشریف کا گھر سے کھانا لایا گیا۔ میں مٹن سوپ سلاد، کھیر اور میوہ جات شامل تھے۔

نواز شریف نے اہل خانہ کے ہمراہ سبز چائے بھی پی۔

میاں نوازشریف نے جیل انتظامیہ کے حوالے سے غیر تسلی بخش جواب دیا،  نوازشریف کی بیماری کے حوالے سے جیل انتظامیہ کو تمام میڈیکل ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی گزارش کی گئی۔

سردی کے باعث جیل میں اکثر رات کو طبعیت ناساز ہونے کا کہا گیا۔ نواز شریف نے بتایا کہ کمرے کا ہیٹر خراب ہے کام نہیں کرتا دوسرا ہیٹر لانے کوبھی کہا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ صفائی نہیں کی جاتی، سیکیورٹی کے انتظامات بھی کچھ ٹھیک نہیں۔

 


متعلقہ خبریں