برطانیہ: پاکستانی کرکٹر عمران فرحت نے اپنی اہلیہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبادکباد دی ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آج ان کی اہلیہ کی پیدائش کا دن ہے جس پر وہ انہیں بہت مبارکباد دیتے ہیں۔ٹوئٹ میں انہوں نے اپنی اہلیہ سے بہت زیادہ محبت کا اظہار کیا۔
اہنے تمام مداحوں سے اپنی اہلیہ کے لیے دعا کی گزارش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ پچھلے دس سال سے ملٹیپل سکلیروسس کے مرض میں مبتلا ہیں جس وجہ سے ان کی حالت زیادہ اچھی نہیں ہے۔
Today is my wife birthday I would like to wish a many many happy returns of the day and requests to all my fans and friends to pry for her as she is been suffering with multiple sclerosis for the last 10 years and she is not in best condition lots of love to my wife Aisha
— Imran Farhat (@imranfarhat1982) January 11, 2019
ملٹیپل سکلیروسس دراصل ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جس میں مریض کا دماغ اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوتے ہیں۔ یہ بیماری مریض میں اعصابی اور دیگر کمزوریاں پیدا کر دیتی ہے۔