آئی سی سی نے 2020 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کی گروپ اسٹیجز میں کوالیفکیشن کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق 31 دسمبر 2018 تک عالمی رینکنگ میں سرفہرست 10 ٹیمیں کوالیفیکشن کے بغیر ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔ 16 ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ میں چھ ٹیمیں کوالیفیکشن کے بعد داخل ہوں گی۔
کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کے پہلے مرحلے میں آٹھ ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اتریں گی تاہم صرف چار ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں آٹھ ٹیمیں عالمی درجہ بندی کے مطابق پہلے ہی موجود ہوں گی۔
عالمی رینکنگ میں پہلے آٹھ نمبروں پرپاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسال کی تاخیر کے بعد ساتویں بار مقابلہ 2020 میں آسٹریلیا میں ہوگا۔