نارووال میں مسلم لیگ ن کے یوم تاسیس پر احسن اقبال کا خطاب


نارروال: مسلم لیگ ن کے یوم تاسیس کی تقریب سے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال خطاب کر رہے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 30 دسمبر کا دن ایک تاریخی دن ہے، آج کے دن ڈھاکہ میں آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام عمل میں آیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آج بھی قائداعظم کی مسلم لیگ قائم ہے اور نواز شریف قائداعظم کا سپاہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جو مسلم لیگ کے قافلے سے قدم نکالے گا وہ چوہدری نثار بن جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم چوہدری نثار کو سمجھدار سمجھتے تھے مگر وہ بھولا نکلا۔

احسن اقبال کے مطابق مسلم لیگ ن کو غیر جمہوری سازش کے ذریعے اقتدار سے الگ کیا گیا۔

تقریب میں شہدا کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں اور احسن اقبال سمیت دیگر مقامی رہنما کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا۔


متعلقہ خبریں