آرمی چیف نے 14 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

پائیدار امن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں، آرمی چیف

فائل فوٹو


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ ملزمان فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  آرمی چیف نے 20 دیگر دہشتگردوں کو مختلف دورانیے کی قید کی سزاؤں کی بھی توثیق کی ہے۔

سزائے موت پانے والے دہشت گردوں نے مسلح افواج کے 13 اہلکار اور 3 شہریوں سمیت 16 افراد کو شہید کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملزمان نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا اور فوجی عدالتوں نے انہیں سزائے موت سنائی ہے۔

آرمی چیف نے 16 دسمبر کو بھی 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ دہشت گرد تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے، معصوم شہریوں کے قتل اور کرسچین کالونی پشاور حملے میں ملوث  تھے۔


متعلقہ خبریں