اسلام آباد: وزیر خزانہ اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے دوران اسد عمر نے حکومت کی طرف سے بجلی اور گیس کی قیمتوں پر بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر مذاکرات ہوئے جس میں چیف مشن آئی ایم ایف ہیرلڈ فنگر بھی مذاکرات شریک تھے۔
وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے چیف مشن کو حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، مذاکرات ویڈیو کانفرنس پر ایم گھنٹہ سےزائد جاری رہے۔
وزیر خزانہ نے حکومت کی طرف سے بجلی اور گیس کی قیمتوں جبکہ ترسیلی کمپنیوں کے خسارے اور بجلی چوری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاشی پیکج پر بھی بات چیت ہوئی۔
آئی ایم ایف کا مشن جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آئے گا۔ جنوری کے دوسرے ہفتہ میں ہی مشن پاکستان کےلئے اقتصادی پیکج کو فائنل کرے گا ۔
وزارت خزانہ نے پبلک اداروں میں گورننس اور اصلاحات پر بریفنگ دی جبکہ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس وصولیاں بہتر بنانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہی فراہم کی گئی۔