اسلام آباد: سینٹ چئیرمین محمد صادق سنجرانی سینٹرز کے آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ پانچ روزہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
ریاض کے کنگ خالد ائیرپورٹ پر سعودی شوریٰ کونسل کے اسسٹنٹ سپیکر ڈاکٹر عبداللہ الثمن، پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی اور سعودی عرب میں پاکستان کے قائم مقام سفیر ذیشان احمد سمیت دیگر سعودی حکام نے وفد کا استقبال کیا۔
صادق سنجرانی اور دیگر سینٹرز دورے میں سرکاری مصروفیات کے علاوہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں گے اور عمرہ بھی ادا کریں گے۔
وفد میں سینٹر احمد خان، سینٹر مرزا محمد آفریدی، سینٹر نصیب اللہ بازئی، سینٹر فدا محمد، سینٹر محمد طلحہ محمود، سینٹر خانزادہ خان، سینٹر غوث محمد نیازی اور سینٹر دلاور خان شامل ہیں۔
میڈیا ریپورٹس کے مطابق پاکستانی وفد کا دورہ سعودی شوریٰ کونسل کی دعوت پر ہو رہا ہے۔