سینیٹ اجلاس سے مسلم لیگ نون کے اراکین کا واک آؤٹ

اینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل 2020:تحریک سینیٹ میں پیش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر مسلم لیگ نون کے اراکین نے سینیٹ اجلاس سے جز وقتی واک آؤٹ کیا۔

سینٹ کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت جاری ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ نیا طریقہ اختیار کیا گیا ہے کہ کسی کو نوٹس جاری کیے بغیر ہی اخبارات میں خبریں آ جاتی ہیں اور اب مسلم لیگ نون کے رہنما پیر صابر شاہ کے خلاف نیب کارروائی کی خبریں آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کس کے کہنے پر یہ خود کار طریقہ اختیار کر لیا ہے۔ کسی کو موقع دیے بغیر ہی اُسے بدنام کرنا شروع کر دیا جاتا ہے۔

راجہ ظفر الحق نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے رکن ہیں اور اجلاس میں شرکت کے لیے اُن کے پرڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہ بلائے جانے پر مسلم لیگ نون کے اراکین نے اجلاس سے کچھ دیر کے لیے واک آؤٹ کر دیا جس کے باعث اسمبلی کی کارروائی متاثر ہوئی۔


متعلقہ خبریں