“مشرقی پاکستان استحصال کی وجہ سے نہیں کرپشن کی وجہ سے الگ ہوا”


اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کرپشن پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، مشرقی پاکستان استحصال کی وجہ سے نہیں کرپشن کی وجہ سے الگ ہوا۔

ایوان صدر میں جاری تقریب سے خطاب کرتے ہوے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے ہمیشہ ایمانداری سے کام کرنے کی تلقین کی۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ قوم کو کرپشن کے خلاف متحد کرنے کی ہمیشہ جدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے وفاداری ہم سب کا حلف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر منزل کو پایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ کیے بغیرکوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں کرپشن کے مواقع ختم کرنے ہوں گے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نبی پاکﷺ کے زمانے میں بھی قانون کی خلاف ورزی ہوتی تھی اوراس زمانے میں قانون توڑنے پر کارروائی ہوتی تھی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں وقت لگے گا، بدعنوانی پوری انسانیت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ کرپشن کے خلاف متحرک رہوں۔


متعلقہ خبریں