عمران خان حکومت چلانے میں ناکام ہو گئے ہیں، رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی کو اسمبلی میں ویلکم کریں گے، استعفے واپس لینا ہوں گے، رانا ثنا اللہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حکومت چلانے میں ناکام ہو گئے ہیں اور اب ایک دن وہ خود کہیں گے کہ ان کو چلنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عدالتی فیصلے سے متاثر ہوں تو آئین کہتا ہے کہ اس پر بات کی جائے، آئین ایک فیئر کمنٹ کی اجازت دیتا ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کو صرف ایک ٹھیکیدار کا کنٹریکٹ مسترد کرنے پر جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا۔ ایک دستاویز سامنے آیا ہے کہ آشیانہ اتھارٹی اور ٹھیکیدار کے درمیان معاملہ ہوا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قوم کو لوٹنے والے بابر اعوان کے خلاف ریفرنس دائر ہوتا ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے جب کہ دوسرے ملک لوٹنے والے کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف مقدمات ہزار کی اسپیڈ سے چل رہے ہیں جب کہ حکومتی امرا کے خلاف مقدمات کی رفتار نہایت آہستہ ہے۔ اس وقت اپوزیشن خود عمران خان کو وقت دے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں