پی پی اور ن لیگ اپنے آخری الیکشن میں حصہ لے چکے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ ماضی کا حصہ بن گئے ہیں اور وہ اپنے آخری الیکشن میں حصہ بھی لے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 100 دنوں میں 34 اقدامات کیے ہیں جو مثالی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 29 نومبر کو وزیراعظم 100 روزہ  پلان  پر قوم کو آگاہ کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ھم نے 100 روز میں عمارت کی بنیاد رکھ دی ہے، اب اس پر عمارت کی تعمیر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ مثالی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اورپاکستان اسٹیل ملز میں 525 ارب روپے کا نقصان ہے۔ ان کا الزام تھا کہ ماضی میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے لیکن اس کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے وسل بلور ایکٹ لارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو 20 فیصد ملے گا۔

سیاسی مخالفین پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اگریہ دس سال مزید رہ جاتے تو پورا پاکستان بیچ کھاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ سےعام آدمی کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ دس دن کےاندرمعلومات دینے کا پابند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کبھی اخلاقی مطالبہ نہیں کیا۔

’پبلک اکاوَنٹس کمیٹی میں اپوزیشن کا مطالبہ غیر اخلاقی ہے‘

فواد چوہدری نے کہا کہ پبلک اکاوَنٹس کمیٹی میں اپوزیشن کا مطالبہ غیر اخلاقی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے سوال کیا کہ بڑے بھائی  کے منصوبوں کی انکوائری چھوٹا بھائی کیسے کرسکتا ہے؟

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ بھارت میں الیکشن جیتنے کے لیےالزامات لگائےجاتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدانوں کے لیے انتخابات سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت الیکشن مہم میں مصروف ہے اس لیے اسے گریس مارکس دیتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی معلوم ہے کہ الیکشن کتنے اہم ہوتے ہیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد سب سے بڑا چیلنج ادائیگیوں میں توازن کا قیام تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ادائیگیوں کے توازن کو بہتر کیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے دعویٰ کیا کہ ھم سے پہلے کسی نے مدارس کے 25 لاکھ بچوں کے بارے میں نہیں سوچا تھا اور گزشتہ حکومت پاکستان کو ایک دیوالیہ معیشت کے طور پر چھوڑ کر گئی تھی۔

’وسل بلور ایکٹ جلد آ رہا ہے‘

پاکستان میں صاف و شفاف احتساب اور گورننس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اخبارات کو اشتہارات کی فراہمی سے متعلق تمام معلومات جلد دستیاب ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کرپشن سے پاک معاشرے کی طرف بڑا قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وسل بلور ایکٹ بھی جلد آ رہا ہے اور متعلقہ محکمہ دس  دن کے اندرمعلومات دینے کا پابند ہو گا۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ متعلقہ محکمہ اگرمقررہ وقت میں معلومات نہیں دے گا تو کیس کمیشن کے سامنے جائے گا۔

فواد چوہدری نے موجودہ اور سابقہ حکومتوں کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں  چار حلقوں میں دھاند لی کی تحقیقات کرنے میں چار سال کا عرصہ لگا تھا جب کہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بے پناہ اقدامات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کو سینسر شپ سےآزاد کیا ہے اور اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا یونیورسٹی 100 روزہ پلان کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ بہت آسان ہے کہ  دس 12 افراد کو بھرتی کراؤں اور ان سے اپنی الیکشن مہم چلواؤں۔


متعلقہ خبریں