تجاوزات کے خاتمے کے بعد ایمپریس مارکیٹ کی خوبصورتی نمایاں


کراچی میں ایمپریس مارکیٹ کی خوبصورتی نمایاں ہونے کے بعد اس نے سب کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

جاپانی قونصل جنرل توشی کازو ایسومورا بھی ایمپریس مارکیٹ کے دورے پر پہنچے اور وہاں تصاویر بنوائیں۔

اس موقع پر انہوں علاقہ صاف ہونے پر خوشی کا اظہار کیا تاہم متاثرین کے حوالے سے فکرمند بھی نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے یہاں آچکے تھے تاہم اس وقت بہت تجاوزات تھیں لیکن اب علاقہ صاف کردیا گیا ہے، دکانداروں کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔

خوبصورت عمارت نے شہریوں اور  غیرملکی سیاحوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ہے جبکہ کراچی کے شہری بھی مقام کا رخ کررہے ہیں۔

تجاوزات گرانے کے بعدملبہ  اٹھانے کا کام جاری ہے۔ایمپریس مارکیٹ ایک قومی ورثہ ہے۔

ایمپریس مارکیٹ کی بند گھڑی کی مرمت بھی ہوگی اور اب یہاں آرٹ گیلری بنے گی۔


متعلقہ خبریں