گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر بھتیجی کا قتل


گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں لیگی رہنما زاہد عنایت نے مبینہ طور پرغیرت کے نام پربھتیجی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق زاہدعنایت عرف تماں بٹ نے بھائی کےساتھ مل کربھتیجی کوقتل کیا تاہم  ن لیگ کے مقامی رہنما زاہد عنایت کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ زاہد عنایت اور دیگر افرد نےراتوں رات مقتولہ کی تدفین بھی کردی تاکہ جرم کو چھپایا جاسکے تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔

پولیس کے مطابق لیگی رہنما زاہدعنایت کی بھتیجی پسند کی شادی کرناچاہتی تھی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔ ملزموں کو تاحال گرفتارنہ کیا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ کی قتل کی وجہ بھی  پسند کی شادی کی خواہش بتائی جارہی ہے۔ مقتولہ اپنی سپند سے شادی کی خواہاں تھی تاہم وہ تو ممکن نہ ہوسکی لیکن اسے موت کی نیند سلا دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔


متعلقہ خبریں