لندن کی روایت لاہور میں، احتجاج کے لیے اسپیکر کارنر کی منظوری

فوٹو: لندن یو کے


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں لندن کے ہائیڈ پارک کی طرز پر اسپیکر کارنر بنانے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اسپیکر کارنر کے لیے لاہورمیں مناسب جگہ تجویز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ حکام کی جانب سے ابتدائی طورپر ناصر باغ میں احتجاجی اسپیکر کارنر بنانے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

اسپیکر کارنر کے قیام کے بعد عوام کو احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے احتجاج گاہ میسر ہو گی جہاں  ہرطرح کی شکایت کے لیے آواز بلند کرنے کی اجازت ہوگی، اسپیکرکارنر میں سرکاری اہلکار موجود ہوں گے جوعوام کی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔

لاہور میں ہائیڈ پارک کی طرز کی احتجاج گاہ میں ریکارڈ کرائی گئی شکایات پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے فوری ایکشن لیا جائے گا۔

ہائیڈ پارک کی طرز کے اسپیکر کارنر لندن میں بھی بنائے گئے ہیں۔

اسپیکرز کارنر

اسپیکرز کارنر عوامی بحث و مباحثے اور مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ لندن کے ہائیڈ پارک میں قائم اسپیکر کارنر کو شکایات ریکارڈ کرانے کے لیے موثر ترین احتجاج گاہ تصور کیا جاتا ہے۔

وسطی لندن میں موجود ہائیڈ پارک میں قائم کیے گئے اسپیکرز کارنر کے علاوہ دیگر کئی عوامی مقامات کو بھی اسپیکرز کارنر کا درجہ دیا گیا ہے۔

اسپیکرز کارنر کا تصور دنیا کے کئی ممالک میں اپنایا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں