امریکی صدر کا ایلوس پریسلی کو صدارتی میڈل آف فریڈم دینے کا اعلان

فائل : فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آنجہانی لیجنڈ گلوکار ایلوس پریسلی کو اعلیٰ ترین سول اعزازی ایوارڈ صدارتی میڈل آف فریڈم 2018 دینے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایلوس پریسلی کے علاوہ بیس بال لیجنڈ بابی روتھ، ریپبلکن سینیٹر اورین ہیچ، میریم ایڈلسن، راجو اسٹوبیچ اور ایلن پیج کو بھی صدارتی میڈل آف فریڈم کا ایوارڈ دیں گے۔

اعلیٰ ترین سول اعزازی ایوارڈ دینے کی تقریب 16 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جہاں منتخب افراد کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

امریکہ کی جانب سے یہ اعلیٰ ترین سول اعزازی ایوارڈ ہر سال اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے امریکہ کی سیکیورٹی اداروں اور قومی دھارے کے علاوہ دنیا میں امن، ثقافت اور عوامی یا نجی سطح پر اپنی شاندار خدمات پیش کی ہوتی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی میڈل آف فریڈم سے مریم ایڈلسن کو بھی نوازیں گے جنہیں اپنے شوہر شیلڈن ایڈلسن کی خدمات کے موقع پر اُن کا ساتھ دیا۔


متعلقہ خبریں