تنازع یمن : پاکستان نے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کردی


اسلام آباد: پاکستان نے تنازع یمن کے حل کے لیے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان یمن میں قیام امن اور خطے میں ترقی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے اور اسی تناظرمیں شامل تمام فریقین اور ممالک کو ایک میزپرلانے کی کوشش کررہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان نےتنازع کے حل پرچار فریقی اعلیٰ سطحی مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ثالثی کی پیشکش سے سعودی عرب اورایران کوآگاہ کردیا ہے جبکہ پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، ایران، یمنی حکومت اور مخالف گروپ ان مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض کو اعتماد میں لیا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان میں تہران کو بھی اس پیشکش سے آگاہ کیا۔

اس حوالے سے ایران نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا جبکہ سعودی عرب نے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی حکومت نے یمنی حکومت اور مخالف دھڑوں سے رابطے کی کوششیں بھی تیز کردی ہیں جبکہ اعلیٰ سطحی مذاکرات پر رضامندی پر یمن امن روڈ میپ کے لیے تجاویز مانگی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں