کراچی :آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے منگل کو سوشل میڈیا جائنٹس فیس بک اور ٹویٹرکو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے دہشت گردی پر مبنی تصاویر اور وڈیوزاپنی ویب سائٹس پرسے نہیں ہٹائیں تو ان کی انتظامیہ کو جیل جانا پڑے گا۔ عالمی میڈیا کے مطابق انہوں نےسوشل میڈیا پر دہشت گردی موادکی موجودگی کے حوالے سےمنگل کو بہت ساری تکنیکی کمپنیزسے ملاقات کی تھی جن میں فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کے نمائندے بھی شامل تھے ۔ آسٹریلوی وزیراعظم کی ملاقات کا مقصدسو شل میڈیا ویب سائٹس انتظامیہ سے یہ پوچھنا تھا کہ انہوں نے کینبرا…
Author: ویب ڈیسک
پشتو گلوکارہ گل پانڑا اور زیک آفریدی نے زلمی کے پشتو ترانے میں اپنی گلوکاری کے رنگ بھردیا۔
کمرشل بینکوں سے چھ ماہ میں 50 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔
قومی حکومت بننے کے پیچھے فی الحال کوئی ٹھوس محرکات نظر نہیں آرہے، ن لیگی رہنما
اسلام آباد: جسٹس اطہر من اللہ نے ایوان صدر میں بحیثیت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ سے عہدے کا حلف لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی کا کل آخری ورکنگ دن تھا۔ جسٹس انور خان کاسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس اطہر من اللہ آج چیف جسٹس کے عہدے پر فائض ہو گئے۔ نئے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ 11 دسمبر 2023 تک چیف جسٹس رہیں گے، اور اگر وہ سپرم کورٹ میں پرموٹ نہیں ہوئے…
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ہرزہ سرائیوں سے باز نہ آئے اور پاکستان پر اسامہ بن لادن کو پناہ دینے کا بے بنیاد الزام عائد کر دیا اور کولیشن سپورٹ فنڈز روکنے کے فیصلے کا کمزور دفاع کرتے رہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دی اور وہاں ہر کوئی جانتا تھا کہ اسامہ کس جگہ ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اسامہ ملٹری اکیڈمی کے ساتھ ایک شاندار گھر میں رہتا تھا۔ ہم پاکستان کو امداد دیتے رہے اور اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی…
کولمبو: سری لنکا کی سپریم کورٹ کی جانب سے منگل کے روز صدر کے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کے صدارتی فرمان کو معطل کرکے پارلیمنٹ بحال کر نے کے بعد آج پارلیمنٹ نے نئے وزیر اعظم مہند را راج پاکسے کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد منظور کر لیں۔ تازہ فیصلہ نے سری لنکا میں ساسی بحران کی شدد میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اس فیصلہ نے ملک میں سیاسی عدم استحکام کے حالیہ سلسلے کو تیز کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بحالی کے بعد پارلیمنٹ کے ترجمان کارع جے سوریا نے کل…
حب: بلوچستان کے صوبائی وزیربلدیات سرداصالح بھوتانی نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ میں نیا بلدیاتی نظام لائے گی۔ حب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستائیس نومبر کو کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹ کانفرنس منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز، بیوروکریٹس اور این جی اوز کے نمائندے شریک ہونگے۔ سردارصالح بھوتانی نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں اصلاحات کرکے بلدیاتی اداروں کے اختیارات بھی بڑھادیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور اتفاق سے بلدیاتی نظام میں اصلاحات ہونے جا رہی ہے۔ وزیر بلدیات…
اسلام آباد: مریم نوازنے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں ضمانت پر رہائی کے فیصلہ کے خلاف نیب کی اپیل پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے تحریری جواب میں مریم نواز نے کہا کہ لندن فلیٹس سے متعلق میرے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں۔ نوازشریف کی لندن فلیٹس سے متعلق ملکیت ثابت کئے بغیر مجھ پر ارتکاب جرم کا سوال نہیں اٹھایا جاسکتا۔ ملکیت ثابت ہو بھی جائے تب بھی جرم ثابت کرنے کے لیے نیب قانون کے تقاضے پورے کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا…
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ میں 510.13 پوانٹس کی کمی ہوئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 510.13 پوانٹس کمی کے ساتھ 41493.96 کی سطح پر بند ہوا۔ آج بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا۔ کاروبار کے اغاز کے بعد پانچ منٹ کے اندر ہی مارکیٹ میں 350 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی۔ پیر کے روز مارکیٹ دن بھر شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اور ایک وقت میں کے ایس سی 100 انڈیکس میں 950 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی۔ آج…
اسلام آباد: نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں استغاثہ کے اہم گواہ واجد ضیا پر طویل جرح مکمل کر لی گئی۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی جب کہ نواز شریف بھی احتساب عدالت میں موجود تھے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے آج بھی استعاثہ کے اہم گواہ اور پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر جرح کی۔ خواجہ حارث کے سوال پر واجد ضیاء نے عدالت کو بتایا کہ حسن نواز نے کمپنیوں کے…
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیرحتمی نتاٸج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد رجسٹری میں مجموعی طور پر 394 ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں۔ حامد خان گروپ کے صدراتی امیدوار امان اللہ کنرانی 169 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار علی احمد کرد 221 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں۔ حامد خان گروپ کے جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر امیدوار شمیم الرحمان ملک نے 129 ووٹ حاصل کیے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر عظمت اللہ چوہدری…
کراچی: انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز میں روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں مزید چھ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین چھ پیسے کمی کے ساتھ 133.70 روپے پر ہو رہا ہے۔ انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی تھی اور ڈالر کی قدر روپے کے مقابلہ میں 133.75 روپے رہی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے اوپن مارکیٹ میں بھی کمی آئی اور ڈالر 134 روپے پر…
کراچی: عدالت نے کراچی کے میئر اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر پر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ بندھ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مئیر کراچی اور فاروق ستار سمیت دیگر نامزد ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فرد جرم پڑھ کر سنایا تو ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سےانکار کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ہے۔ کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔…
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے متعلق مکمل قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے طاہرالقادری کو یقین دلایا کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ عمران خان نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، اس پرحکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نوازشریف، شہباز…














