سکھر: قومی احتساب بیورو(نیب) سکھر نے سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید احمد شاہ کے خلاف باضابطہ طور پر تحقیقات شروع کردیں۔ نیب سکھر نےاس ضمن میں ڈپٹی کمشنر دادو کو باقاعدہ لیٹر جاری کردیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میں خورشید شاہ اور انکے اہلخانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ نیب کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت لیٹر جاری کیا گیا ہے۔ نیب کی طرف سے جاری کردہ لیٹر میں خورشید شاہ، انکی دونوں بیویوں ، بیٹے، بیٹیوں اور بھتیجوں کی جائداد کی تفصیلات…
Author: ویب ڈیسک
اسلام آباد: سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ جمعہ کی صبح وہ اپنے والد سے ملنے پمز اسپتال گئیں تو ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ صدر زرداری کو دوبارہ جیل بھیجنے کے لئے ان پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کے والد صدر زرداری کو اسپتال سے ایک مرتبہ پھر جیل بھیج دیا گیا ہےحالانکہ ان کی طبیعت انتہائی خراب ہے اور انہیں اسپتال میں رہنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے مزید…
کراچی کے نجی اسکولوں میں سوئمنگ کلاسز پر پابندی لگادی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے ڈی جی اسکول نےنجی اسکولوں میں سوئمنگ پول میں نہانےپرپابندی لگانےکانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ اسکول سوئمنگ پول سے متعلق رپورٹ ڈی جی اسکول کوجمع کرائیں گے۔ رپورٹ دیکھنے کے بعد ڈی جی اسکول اسکولوں کادورہ کریں گے۔ منگل کو ایک نجی پبلک اسکول میں عثمان نامی بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق سوئمنگ پول میں طالبعلم کے ڈوبنے کا واقعہ نجی اسکول کی سلطانہ آباد برانچ میں پیش آیا۔ ڈوبنے والا 11 سالہ عثمان چھٹی جماعت کا طالب علم تھا۔ پولیس نے…
امریکی ٹی وی چینل کی میزبان اور کار ریس ڈرائیور جیسی کامبس تیز رفتار ڈرائیونگ کے تمام ریکارڈز توڑنے سے پہلے ہی حادثے کا شکارہوکر چل بسیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 36سالہ جیسی کامبس لینڈ اسپیڈ ریکارڈ بنانے کے لیے کوشاں تھیں۔ ریکارڑ توڑنے کی کوشش میں امریکی ریاست اوریگون کے مقام پر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں ۔ جیسی 2013 میں 398 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فاسٹیسٹ وومن آن فور ویلز کا اعزاز حاصل کر چکی تھیں اور اب ایک اور نیا ریکارڈ بنانے کے لیے کوشاں تھیں۔ جیسی کومبس لینڈ اسپیڈ ریکارڈ بنانے کیلئے کوشاں تھیں۔وہ امریکا…
اسلام آباد: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے لیے فضائی راستہ مکمل طورپر بند کردینا چاہیے۔ پروگرام ویوزمیکرز میں میزبان زریاب عارف سے گفتگو کرتے ہوئے سئینر تجزیہ کار عامرضیاء کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے جنگ کا اعلان کردیا ہے۔ ہمیں اس حوالے سے مزید کس چیز کا انتظار ہے کہ بھارت نے اس معاملے میں کشمیریوں سمیت کسی کی رائے نہیں لی ہے۔ سینیئر تجزیہ کار ناصر بیگ چغتائی نے کہا کہ فضائی راستہ بند کرنے سے دونوں ممالک کا نقصان ہوا تھا، ایسا حالات جنگ میں…
ٹوئٹر انتظامیہ بھی مودی سرکار کا بغل بچہ بن گئی ہے
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نو نئے پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کردیئے ہیں۔ وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صالح محمد کو آبی وسائل ، پرنس محمدنوازالائی کو سائنس و ٹیکنالوجی کا پارلیمانی سیکریٹری لگا دیا گیاہے۔ محمد بشیر خان کو نجکاری جبکہ صاحبزادہ صبغت اللہ کو پوسٹل سروس کا پارلیمانی سیکرٹری لگایا گیاہے۔ خیال زمان کو پیٹرولیم جبکہ محمد یعقوب شیخ کو اکنامک افیئرز کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔ ملک انورتاج کو صنعت و پیداوار جبکہ ناصر خان موسی زئی کو اسٹیبلشمنٹ کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیاہے۔ سلیم رحمن کو وزارت پارلیمانی…
انیس لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے
متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے رواں سال اپریل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے کیونکہ 5 اگست کو کئے گئے بھارتی اقدامات کے بعد احتجاج کے پیش نظر مقبوضہ وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔ بھارتی وزیراعظم…
اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ہم نیا ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں بلکہ وہ ٹیکس اکٹھا کررہے ہیں جو ضروری ہے لیکن نہیں دیا جاتا۔ پروگرام ایجنڈا پاکستان میں میزبان عامر ضیاء سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ ہماری معیشت میں رواں مالی سال میں مقرر کردہ 5500 ارب روپے ہدف سے زیادہ ٹیکس دینے کی صلاحیت ہے اور ہم وہی اکٹھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا ہدف جارحانہ ہے لیکن اس کے لیے ہم اپنے اداروں کی صلاحیت بھی بڑھا…
اسلام آباد: سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کا کہنا ہے بھارتی فوج اپنے وزیراعظم نریندرمودی کو کبھی بھی جنگ کا مشورہ نہیں دے گی۔ پروگرام ایجنڈا پاکستان میں میزبان عامر ضیاء سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید محمود قصوری نے کہا کہ پاکستان نے 27 فروری کو جس طرح بھارت کو جواب دیا تھا اور جو بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے اس کے بعد بھارت کی طرف سے حملے کا امکان کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندرمودی نے اس حرکت نے تمام کشمیریوں کو متحد کردیا ہے، پہلے سے دبے معاملے کو پھر سے عالمی بنا دیا…
جنوبی امریکہ میں واقع کرہ ارض کے سب سے بڑے جنگل ‘ایمازون’ میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ ایمازون کے جنگلات دنیا کی فضا کو آکسیجن فراہم کرنے میں اپنا 20 فیصد حصہ ڈالتے ہیں اورانہیں دنیا کے پھیپھڑوں سے تشبیہ دی جاتی ہے. دنیا کے سب سے بڑے قدرتی جنگل ایمازون میں لگی آگ دنیا بھر میں تشویش کا باعث ہے،سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر میں ایمازون کے تحفظ کے لئے دعائیں کی جا رہی ہیں ۔ ایمازون کے جنگلی میں لگی آگ کے باعث لاطینی امریکہ کے کئی ممالک پر دھوئیں کے بادل چھا گئے…
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے شیر دل عوام نے بھارت کے ریاستی جبر کو جوتے کی نوک پر رکھ دیا، کرفیو اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ سری نگر میں مظاہرین اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، قابض فوج نے طاقت کے اندھے استعمال سے متعدد مظاہرین کو زخمی کر دیا۔ وادی کے اہم ترین شہر سری نگر میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کو روکنے کے لیے خوف زدہ بھارتی فوج نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ اقوامِ متحدہ کے فوجی مبصرین کے دفتر کی طرف…
لاہور: پنجاب بھر کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزکی ایک روزہ کانفرنس طلب کرلی گئی ہے۔ کانفرنس 29 اگست کو گور نر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔ ذرائع کا کہناہے کہ یونیورسٹیز میں تعلیمی میعار کو بہتر بنانے سمیت دیگر ایشوزکو حل کرنے کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔ کانفرنس میں صحت،زراعت، لائیوسٹاک، ایجوکیشن، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں سے متعلقہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز شرکت کریں گے۔ پنجاب کی 40 سر کاری اور 26 پرائیوٹ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزکو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت سے منظور شدہ پنجاب میں قائم چارٹرڈ یونیورسٹیز کے وی سیز…
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ارکان سے حلف نہ لینے سے متعلق فیصلے کوخوش آئند قرار دے دیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ خوش آئند ہے، چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے سے پیپلز پارٹی کا موقف درست ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ادارے کی ساکھ کو بچایا ہے،غیرقانونی طور ارکان کی تقرری الیکشن کمیشن کے اوپر ایک سوالیہ نشان ہے،ملک آئین اور قانون کے تحت چلتے ہیں ذاتی خواہشات پر نہیں۔ نیر بخاری نے کہا…














