Author: ویب ڈیسک

لاہور: پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے چڑیا گھر میں موجود بنگال ٹائیگرس (چیتے کی مادہ) آٹھ سال کی عمر میں انتقال کرگئی۔ چڑیا گھرترجمان کے مطابق بنگالی نسل کے شیروں سے تعلق رکھنے والی مادہ اپنے پنجرے کے باہر خندق میں مردہ پائی گئی۔ بہاولپور چڑیا گھر میں پیدا ہونے والی مادہ کو 2014 میں لاہور چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق آٹھ سالہ مادہ بلڈ پیراسائٹس (خون میں جراثیم کا پیدا ہونا) کے مرض میں مبتلا رہی، علاج کے بعد وہ صحتمند ہو گئی تھی۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مادہ نے…

Read More
لاہور ہائی کورٹ: وزیراعظم کی منشا پر دائر استغاثہ آئین کی خلاف ورزی قرار

لاہور: ن لیگ کی حمایت کے بعد پنجاب سے منتخب ہونے والے گیارہ سینیٹرزکی آزاد حیثیت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ن لیگی امیدواروں کو نواز شریف نے سینٹ کے ٹکٹ جاری کئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نااہلی کے بعد نواز شریف کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا آئینی و قانونی استحقاق نہیں رکھتے تھے۔ الیکشن کمیشن نے کسی قانونی جواز کے بغیر ن لیگ کے امیدواروں کو…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آصف زرداری کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں۔ پیر کو سینٹ انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے سابق صدر کا کردار مثبت نہیں ہے۔ سینیٹ اجلاس میں فرحت اللہ بابر کی غیرموجودگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک نظریے اور جمہور کی آواز کا نام ہے۔ وفاقی وزیر نے نام لئے بغیر کہا کہ آج پھر دوسیاسی کزن اکھٹے ہوچکے ہیں، تعجب ہے تیسرا کیوں نہیں آیا؟ مریم…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے میزبان ڈاکٹر شاہد مسعود کا جواب مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ انہیں قانون کے مطابق سزا ہو گی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمی نے حکومت پنجاب اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز بھی جاری کیے۔ پیر کو عدالت عظمی کے چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ زینب کے قاتل عمران علی کے 37 بینک اکائونٹس ہیں اور وہ…

Read More
مختلف بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے کیلئے اضافی پیسے وصول کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کے دست راست سمجھے جانے والے ڈاکٹر قیوم سومرو نےکہا  ہے کہ پی پی کو 57 اراکین کی حمایت مل گئی ہے۔ ڈاکٹر قیوم سومرو کا دعویٰ ہےکہ سلیم مانڈی والا چیئرمین سینٹ کےلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ آئندہ چیئرمین سینٹ  پیپلز پارٹی کا ہی ہو گا۔ مرکزی سیکریٹری جنرل نے دعویٰٰ کیا ہے کہ ہم مطلوبہ تعداد سے زائد کی حمایت حاصل کر لیں گے۔ سابق چیئرمین سینٹ نے نواز شریف کی جانب سے میاں رضا ربانی…

Read More

لاہور: نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو(نیب) نے غبن کردہ رقوم میں سے وصول کی گئی ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے کی رقم لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان کے حوالے کردی۔ ہم نیوز کے مطابق نیب نے یہ رقم ایل ڈی اے کمرشلائزیشن سمیت دیگر کرپشن مقدمات میں گرفتار ملزمان سے وصول کی ہے۔ ڈی جی نیب لاہور میجر (ر) شہزاد سلیم  کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیب قوانین کے تحت ملزمان سے لوٹی گئی رقم پلی بارگین کے تحت وصول کی جاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق نیب لاہور 2018 میں لگ بھگ 115…

Read More

پشاور: کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کا مرکزی ملزم مجاہد آفریدی متحدہ عرب امارات  سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق عاصمہ رانی قتل کیس کے ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔ قتل میں معاونت کرنے والے دو ملزمان کو پولیس پہلے ہی گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کر چکی ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کوہاٹ پولیس تین چار ہفتے سے یو اے ای کے حکام سے رابطے میں تھی۔ پولیس حکام کے مطبق متحدہ عرب امارات کے…

Read More

لاہور:چیف جسٹس آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جو خوارک میں اپنے بچوں کو نہیں کھلاسکتا وہ قوم کے بچوں کو بھی نہیں کھلانے دوں گا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں مرغیوں کو دی جانے والی خوراک کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کررہے تھے۔ دوران سماعت عدالتی معاون نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ مرغیوں کی خوراک انہی کی آلائشوں سے تیار کی جاتی ہے۔ رپورٹ میں مرغیوں کو دی جانے والی فیڈ کو ٹھیک قرار دیتے ہوئے سفارش کی گئی کہ انتڑیوں سے نکلنے والے تیل کی بازار…

Read More

لاہور:پنجاب کی عدالت عالیہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو حکم دیا ہے کہ 16 مارچ تک عابد باکسر کے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ عدالت کو دی گئی درخواست میں عابد باکسر کے سسر جعفر رفیع نے موقف اختیار تھا کہ 2007 اور 2008 میں طاقتور حکمرانوں نے ان کے داماد کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی تھی۔ جس کے بعد وہ جان کے خوف سے بیرون ملک چلا گیا تھا۔ درخواست گذار نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس کے داماد کو جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا جائے گا۔ حکمرانوں نے اس کے…

Read More

لاہور: سپریم کورٹ نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے رہائشی منصوبے سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور نیب کے تفتیشی افسر کو طلب کر لیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق مقدمہ کی سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ کے سامنے پیراگون کمپنی کے بریگیڈیئر(ر) مجید ریاض پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں سماعت کے موقع پر بینچ کے سربراہ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ہم نے مالکان کو بلایا تھا، ملازمین کو نہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق خود…

Read More

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث اپنے ہی افسر کے ذریعے محکمے کی کالی بھیڑوں تک پہنچے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے سب انسپکٹر آصف عثمان سے محکمے کے مجرمانہ کردار رکھنے والے اہلکاروں کے متعلق جاننے کے لئے گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ پولیس کے اعلی افسر کے بھائی اور حال ہی میں ملازمت پر بحال ہونے والے آصف عثمان گذشتہ منگل کو کراچی ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا سے حراست میں لئے گئے تھے۔ سب انسپکٹر اسلام آباد سے کراچی…

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا کے تقریبا 20 اراکین سمبلی نے سینٹ الیکشن میں اپنے ووٹ فروخت کئےہیں۔ یہ انکشاف وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کے متعلق ابتدائی تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے۔ مقامی انگریزی اخبار نے بنی گالہ اور وزیر اعلی ہائوس کے ذمہ دار ذرائع سے تصدیق کے بعد رپورٹ دی ہے کہ تحقیقات کے احکامات عمران خان نے دیے تھے۔ یہ تحقیق اس حیرت انگیز نتیجے کے بعد کی گئی جس میں محض سات ارکان رکھنے والی پیپلزپارٹی نے دو سینیٹرز منتخب کرا لئے۔…

Read More

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار15نشستیں جیت کے کل33 نشستوں کے ساتھ ایوان بالا کی سب سے بڑی طاقت کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔ حتمی سرکاری نتائج کے مطابق سینٹ انتخابات میں ن لیگ کے حمایت یافتہ پندرہ آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ سینٹ انتخابات میں عدالتی فیصلے کے بعد ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کو آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لینے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یہ طریقہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا جو اس لحاظ سے انوکھا ہے کہ ن لیگ…

Read More

کراچی:سندھ پولیس میں کرپشن کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصتی کے باعث سماعت سات مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ ہفتے کو احتساب عدالت میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر مزمان موجود تھے۔ ملزمان پر قومی خزانے سے 50 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 664 روپے لوٹنے کا الزام ہے ۔ مقدمہ کے مطابق ملزمان نے ایس آر پی (سندھ ریزرو پولیس) حیدرآباد کے لئے کانسٹیبلزاورکمپیوٹر آپریٹرز سمیت دیگر عہدوں پر881 جعلی بھرتیاں کی تھیں۔ عدالت میں نیب نے ملزمان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، بدعنوانی اور اقربا پروری سمیت دیگر دفعات کے تحت ریفرنس…

Read More
بہاؤ الدین زکریا یونی ورسٹی کیس: ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پرپولیس کے حوالے | urduhumnews.wpengine.com

ملتان: بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔ جمعہ کو درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ محمد یوسف کی عدالت نے کی۔ چارملزمان کے خلاف ملتان کے ویمن تھانہ میں ٹیلی گراف ایکٹ سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم اجمل مہار کی درخواست ضمانت چھ مارچ تک ملتوی کردی۔ نشاط، تنزیل اور عثمان خالد نامی ملزموں کی درخواستں منظور کرلی گئی۔ مدعی کی جانب سے منظور بھٹہ ایڈوکیٹ نے پیروی کی، ملزمان کی پیروی احمد مسعود اور شکیل…

Read More