ملتان: بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
جمعہ کو درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ محمد یوسف کی عدالت نے کی۔
چارملزمان کے خلاف ملتان کے ویمن تھانہ میں ٹیلی گراف ایکٹ سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے ملزم اجمل مہار کی درخواست ضمانت چھ مارچ تک ملتوی کردی۔ نشاط، تنزیل اور عثمان خالد نامی ملزموں کی درخواستں منظور کرلی گئی۔
مدعی کی جانب سے منظور بھٹہ ایڈوکیٹ نے پیروی کی، ملزمان کی پیروی احمد مسعود اور شکیل الرحمان ایڈوکیٹ نے کیں۔
یونیورسٹی طالبہ کی جانب سے ملزمان پر زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے نے یونیورسٹی لیکچرر سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔