Author: طارق ملک

اسلام آباد:پاکستان کشمیریوں کی آواز عالمی سطح تک پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے عالمی راہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔  وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر فرانسیسی صدر اور اردن کے شاہ عبداللہ کو ٹیلی فون کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی نیوزی لینڈ اور کویت کے نائب وزرائے اعظم اورسری لنکا اور آذر بائیجان کے وزرائےخارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے، مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔ حکومت کشمیریوں کی آواز عالمی رہنماؤں تک پہنچانے…

Read More
پاکستان کا بھارت کو جواب اپنے دفاع میں تھا،شاہ محمود

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ‏کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحماد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے۔  دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کویت کے نائب وزیراعظم کے مابین مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے یکطرفہ اقدامات کے بعد نہتے کشمیریوں پر شدید مظالم ڈھا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کویتی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق…

Read More
پاکستان کا بھارت کو جواب اپنے دفاع میں تھا،شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے تناظر میں  بیلجیم کے وزیر خارجہ ڈیڈیئر رائنڈرز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔  دفترخارجہ کے ذرائع کا کہناہے کہ وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیلجیم کے وزیر خارجہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ تئیس یوم سے جاری کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات…

Read More
محرم الحرام میں شرپسند عناصر امن خراب کرنیکی کوشش کرسکتے ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کا 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی احترام کیا گیامگراب سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد بڑا چیلنج ہو گا۔  انہوں نے کہا کہ بھارت نے رواں برس اس باہمی معاہدے کا احترام جاری نہ رکھا اور اس کی بھرپور خلاف ورزی کی۔ بھارت کی آبی جارحیت پاکستان کو درپیش اگلا چیلنج ثابت ہو گا۔ ہمیں اس سے نمٹنے کے لئے بھرپور تیاری کرنا ہو گی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹری انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں سیمنار سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے…

Read More

کراچی: چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نےآج  ائر وار کالج کراچی میں کورس کے شرکاء سے خطاب کیا ہے۔ چیئرمین کی گفتگو بنیادی طور پاکستان کے لئے ابھرنے والے چیلنجز اور مواقع کے امتزاج کے بنا پر عالمی اور علاقائی ماحول کی تشکیل میں پاکستان کی اہمیت اور ذمہ دار ی پر مرکوز تھی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ خطے میں نمودار ہونے والے چیلنجزاور سیکیورٹی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے باہمی تعاون اور مسائل کا پر امن حل بہت ضروری ہے۔ انہوں نے…

Read More
پاکستان کا بھارت کو جواب اپنے دفاع میں تھا،شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلامی ممالک کی تنظیم(او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے۔  اس موقع پر انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مسلسل کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر بھارت کی جانب سے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو نماز عید اور نماز جمعہ تک ادا نہیں کرنے دی گئی۔ انہوں نے کہا…

Read More

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے پیش نظر مشرقی محاذ پر کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے یہ بات آج  فارمیشن ہیڈکواٹرز گلگت کے  دورہ کے موقع پر فارمیشن کمانڈرز سے خطاب میں کہی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سخت موسم اور دشوار گزار علاقوں کے باوجود دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ پر پاک فوج کے…

Read More

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل  نے کہاہے کہ پہاڑوں اور ماحولیاتی تحفظ کا عالمی ایوارڈ ایک پاکستانی کو ملنا ملک کے لئے قابل فخراوراعزاز کی بات ہے۔ عائشہ خان کو سٹینفورڈ برائٹ ایوارڈ 2019 ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔  ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ عائشہ خان نے کے ٹو سمیت دیگر پہاڑی اور سیاحتی مقامات کے تحفظ، صفائی اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے قابل تحسین کوششیں کی ہیں۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ سٹینفورڈ برائٹ ایوارڈ کا ملنا عائشہ خان کی کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ انہوں…

Read More
اپنے تحفظ کیلئے جو اقدامات کرنا پڑے ضرور کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ آج دنیا نے دیکھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نے فسطائیت کا مظاہرہ کیا، لوگوں نے اس کا عملی مظاہرہ سری نگر ہوائی اڈے پر دیکھا جب راہول گاندھی کو گرفتار کرکے ہوائی اڈے سے ہی واپس بھیج دیا گیا۔  اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ راہول گاندھی کے خاندان کا پنڈت نہرو کے ساتھ ایک حوالہ ہے،راہول گاندھی گیارہ راہنماؤں کو ساتھ لے کر سری نگر کے لئے نکلے مگرائرپورٹ پر نہیں گرفتار کر کہ اگلے جہاز…

Read More
اقوام متحدہ

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارت سے کشمیر میں ذرائع ابلاغ بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آزادی اظہار رائے اور پر امن احتجاج پر کریک ڈاؤن ختم کیا جائے۔  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر تشویش ہے،بھارت کے اقدام سے خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق 4 اگست سے مقبوضہ وادی کا دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ذرائع ابلاغ کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔  ملاقات کے دوران بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے بعد مختلف بین الاقوامی فورمز پر چیلنج کرنے کے لئے اہم قانونی اور آئینی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے یکطرفہ اقدامات پر سلامتی کونسل کیطرف سے خصوصی اجلاس کا انعقاد…

Read More