میئرکراچی وسیم اختر سے استعفے کےمعاملے پر سندھ کے وزرا میں تضاد بھی سامنے آیا ہے۔
Author: عاطف حسین
کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے متوقع بارشوں کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ میئر کراچی دفتر سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو آگاہ کیا گیاہے کہ محکمہ میونسپل سروسز، پارکس، فائر بریگیڈ اور ہیلتھ اینڈ میڈیکل سروسز کو شہر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ کردیا گیاہے۔ وسیم اختر نے ہدایت کی ہے کہ تمام طبی اداروں کے سربراہان رین ایمرجنسی کے حوالے سے تمام تر انتظامات اور تیاریاں مکمل رکھیں۔ متعلقہ عملے کی اپنی ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بنائیں۔ میئر کراچی نے کہا ہے کہ رین ایمرجنسی کے دوران متعلقہ عملے…
کراچی: پاکستان کے سب سے بڑا صنعتی شہر کراچی اس وقت یوں کہا جائے کہ کچرے سے بھر چکا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ وفاقی حکومت سندھ حکومت اور بلدیاتی ادارے گزشتہ تین ہفتوں کراچی کو صاف کرنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جارہی ہے۔ چھ اضلاع میں تقسیم شہر کراچی میں یومیہ 16ہزار ٹن سے زائد کچرا پیدا ہوتا ہے۔ضلع وسطی اور ضلع کورنگی کے علاوہ کراچی کے چار اضلاع سے کچرا اٹھانے کی ذمہ داری سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ کی ہے۔ کےپی ٹی،ریلوے ،کنٹونمنٹ بورڈ ،سول ایوی ایشن اتھارٹی ، فشریزاور…
کراچی :شہرقائد کے مسائل پر میئر وسیم اختر اور سابق سٹی ناظم مصطفی کمال ایک بار پھر الجھ پڑے تازہ لفظی گولہ باری کے بعد مئیر کراچی کی طرف سے ایک اور اقدام سامنے آیا ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی )کے رہنما اور سابق ناظم مصطفی کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کردیا۔ سابق ناظم مصطفی کمال نے آج صبح چیلینج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کچرا صاف کر دونگا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی کمال کی خواہش کا احترام کیا۔ مئیر آفس کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق مصطفی…
کراچی: میئرکراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت کو مالی مدد کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ خط میں درخواست کی گئی ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو ماتحت محکموں کو ادائیگی کے لئے 2ارب 55 کروڑ سے زائد رقم درکار ہے۔ میئر کراچی نے سیکریٹری بلدیات سندھ کو خط میں جلد از جلد مذکورہ رقم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مئیر کراچی کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ 3994ریٹائرڈملازمین کو پینشن اورپروویڈنٹ فنڈ دینے کے پیسے نہیں ہیں۔سال 2014سے ریٹائرڈ ملازمین کو مالی بحران کی وجہ سے ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہیں۔ سید…
کراچی:سندھ کی صوبائی کابینہ نے ہفتے کو اپنے اجلاس میں سندھ سیف سٹی اتھارٹی بل دوہزار انیس کی منظوری دے دی ہے۔ اتھارٹی کےڈی جی کا تعلق محکمہ پولیس سے ہوگا، سیف سٹی منصوبہ پر دوہزار سولہ میں کام کا آغاز ہوا تھا۔ سیف سٹی منصوبہ 2016 میں 2.7 ارب کی لاگت کا منظور ہوا۔اس پر ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس کےاب تک 16 سے زائد اجلاس بلائے جاچکے ہیں۔ 26 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ منصوبے کے لیے ایک کروڑ روپے رکھے…
کراچی : سندھ کابینہ نے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی قلت کے پیش نظر فوری خریداری کے لئے سندھ فوڈ فورٹی فیکیشن بل کی منظوری دے دی ہے۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ اور معذورافراد کو بااختیار بنانے کےلیےایڈوائزری کونسل قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں سندھ فوڈ فورٹی فیکیشن بل 2019 کی منظور ی دے کر اسے اسمبلی بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔ کابینہ اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان غذائی قلت سےدوچارہے۔ گندم کےآٹامیں آئرن،فولک ایسڈ، اور زنک…
کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے دعوی کیاہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی انتہائی مثبت رہی ہے۔ سندھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئی ۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم عوام کو بہت کچھ دینا چاہتے تھے مگر مدینے کی ریاست میں جو معاشی صورتحال تھی اسکے باعث ہمارے کئی منصوبے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پائے۔ سندھ حکومت کا پہلا سنگ میل تھر کول کا منصوبہ تھا جسکے تحت 660 میگا…
کراچی: سندھ سرکار کی طرف سے عوام کو نیا لالی پاپ دینے کا اعلان کیا گیاہے۔ کراچی میں بسیں چلانے کے لئے تاریخ پر تاریخ دینے والی حکومت نے صوبے بھر میں انٹرا بسیں،وینز اور کوچز چلانے کا نیا سہانہ خواب دکھادیاہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں مئی سے جون کے وسط تک سو بسیں کراچی میں چلا نے کا اعلان کیا۔ پھر جولائی میں اگست کے آخر تک۔ اور اگست میں ستمبراور پھر اکتوبر کی تاریخ دے ڈالی۔ شہر قائد کی سڑکوں پر بسیں تو نہ آئیں وزیر ٹرانسپورٹ کی طرف سے نئی تاریخ…
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی کی صفائی کے حوالےسےاہم اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ انتظامیہ اور لوکل باڈیز نے مل کر زبردست کام کیا ہے ۔ میئر کراچی نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی۔میئر کراچی کاکہنا تھا کہ عوام سخت مشکل میں ہیں ،سیوریج سسٹم مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، ہمیں سیوریج سسٹم کو بنانا ہے جس کی پلاننگ کرنی چاہیے۔ اجلاس میں وزیربلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ، میئر کراچی وسیم اختر، اور کمشنر کراچی افتخار شہلوانی شریک تھے ۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ حالیہ شدید بارشوں…
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج صوبے میں بدامنی کی گونج سنائی دی ، تحریک انصاف اور حکومتی اراکین آپس میں الجھ پڑے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ جل رہاہے رینجرز سے مدد کیوں نہیں لی جارہی؟ وزیر صحت نے بتایا کہ کراچی میں ڈینگی کے ایک ہزار دوسو پچیس کیس سامنے آئے اور چھ ہلاکتیں ہوئیں۔ صورتحال سے نمٹنے کے لئے 83 ملین روپے جاری کئے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں نامور فنکار جگر جلال کے اغوا اور شکارپور میں بیس پولیس والوں کی شہادت پر پی ٹی آئی رکن حلیم عادل شیخ کے توجہ دلاؤنوٹس پرہنگامہ…
کراچی: کیا سندھ سرکار کبھی کراچی والوں کو سستی اور با عزت سفری سہولیات دے سکے گی؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب پیپلزپارٹی کے دس سالہ دور اقتدار میں ابھی تک حل طلب ہے۔ سندھ کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے ایک سال میں تین ہزار بسیں چلانے کا دعوی کیا اور پھر دس بسیں دے کر چلے گئے ۔ سندھ کے موجودہ جوان سال وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ بھی کراچی میں بسیں چلانے کے بجائے تاریخ پر تاریخ دے کر کام چلا رہے ہیں سندھ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار کی تکمیل پر اپریل دوہزاراٹھارہ…
شکار پور کی خاتون تعلقہ ایجوکیشن افسر کی طرف سے انوکھا کارنامہ سامنے آیاہے۔ تعلقہ ایجوکیشن افسر نے رومن سندھی فارمیٹ میں آفیشل خط جاری کردیا۔ خاتون تعلقہ افسر کی طرف سے اساتذہ اور مختلف اسکولوں کی ہیڈمسٹریس کو سرکاری چٹھی 20اگست 2019 کو تحریر کی گئی ۔ دفتری زبان میں خط نہ لکھنے پر تعلقہ ایجوکیشن افسر کےخلاف محکمہ تعلیم کی طرف سے کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ سندھ کے سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد نے مذکورہ تعلقہ ایجوکیشن افسر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے دفتری زبان میں خط نہ لکھنے پر انہیں معطل کردیاہے۔ سیکرٹری تعلیم قاضی شاہد نے…
کراچی : سندھ اسمبلی میں صوبے بھر میں کتے کے کاٹنے پر لگائی جانے والی ویکسین اور اسپتالوں میں ادویات اورسہولیات فراہم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے ارکان آپس میں الجھ پڑے، خرم شیر زمان اور مکیش کمار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ سندھ اسمبلی اجلاس حسب روایت سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ، وقفہ سوالات کے دوران وزیر اطلاعات سعید غنی نے بتایا کہ محکمہ کا سالانہ بجٹ 5 ارب روپے ہے اور نئی پالیسی کے تحت بڑے اخباروں کو کم جبکہ چھوٹے اخباروں کی مالی…
کراچی کے مختلف علاقوں میں عید کے بعد سے کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور شدید تعفن کے باعث شہری دوہری اذیت کا شکار ہیں۔ کلین کراچی مہم چلانے والے وفاقی وزیر علی زیدی اور میئر کراچی وسیم اختر اس صورتحال کی ذ مہ داری سندھ سرکار پر ڈالتے ہیں تو جواب میں وزیر اطلاعات سعید غنی نے دونوں کو صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ۔ عید قربان کو ایک ہفتہ گزر گیا ، ملک کا سب سے بڑا صنعتی شہر کراچی کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔ کلین کراچی مہم میں سرگرم وفاقی وزیر علی زیدی نے…













