پاکستانی مشہور اداکارہ صبا قمر نے اپنے نئے ڈرامے کیس نمبر 9 میں ایک ریپ سروائیور کا کردار ادا کرنے کے بعد اپنے جذباتی اور ذہنی تجربات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری کے دوران درد کو جینا آسان نہیں۔
صبا قمر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کردار صرف اسکرین پر نہیں، بلکہ اداکار کے دل و دماغ پر بھی گہرا اثر چھوڑ جاتے ہیں، اس کردار کو نبھانا میرے لیے آسان نہیں تھا، ایسے مناظر میں کام کرتے ہوئے انسان اندر سے ٹوٹ جاتا ہے، ہر بار درد اور خوف کو جینا پڑتا ہے، جیسے زخم دوبارہ تازہ ہو جائیں۔
شاہ رخ، سلمان اور ہریتھک ایک ہی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار؟ یش راج فلمز کا بڑا اعلان
اداکارہ نے کہا کہ اس کردار کو اپنی زندگی کے اہم ترین تجربات میں شمار کرتی ہوں، کیونکہ اس کے ذریعے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنا چاہتی تھی۔
کیس نمبر 9 معروف ہدایت کار شیخ واجد حسین کی ہدایت کاری میں تیار کیا گیا ہے، جس میں صبا قمر ایک ایسی بہادر خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ظلم سہنے کے باوجود انصاف کے لیے ڈٹی رہتی ہے۔
صبا قمر نے کہا کہ چاہتی ہوں لوگ ایسے ڈرامے صرف تفریح کے لیے نہیں بلکہ غور و فکر کے لیے دیکھیں، تاکہ معاشرے میں موجود تلخ حقیقتوں کو سمجھا جا سکے۔

