دنیا کے کم عمر ترین مگر بے انتہا امیر فٹبالر کون؟

Lamine Yamal wealth

اسپین اور ایف سی بارسلونا کے نوجوان اسٹار لامین یمال نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا ہے۔

وہ محض 18 برس کی عمر میں دنیا کے 10 سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

وہ اس فہرست میں سب سے کم عمر کھلاڑی بھی ہیں۔

فوربز کے مطابق یمال کی سالانہ آمدنی 43 ملین ڈالر (تقریباً 1.2 ارب روپے) تک پہنچ چکی ہے، جس میں نہ صرف بارسلونا سے حاصل ہونے والی تنخواہ شامل ہے بلکہ بڑے برانڈز کے ساتھ ان کے اشتہاری معاہدے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ Adidas، Konami، Powerade اور اب Beats by Dre جیسے نامور برانڈز یمال کے ساتھ جُڑ چکے ہیں۔

یمال کا تیز ترین عروج

یمال کا 2024-25 سیزن غیر معمولی رہا، جہاں انہوں نے بارسلونا کے لیے 18 گول اور 25 اسسٹ کرتے ہوئے ٹیم کو لالیگا، کوپا ڈیل رے اور اسپینش سپر کپ جیتنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ یورپی چیمپئن شپ میں اسپین کو چیمپیئن بنانے میں بھی ان کا کردار نمایاں رہا۔

ان شاندار کارکردگیوں کے بعد بارسلونا نے انہیں 2031 تک کا نیا معاہدہ پیش کیا اور ساتھ ہی لیونل میسی کا مشہور نمبر 10 شرٹ بھی ان کے حوالے کیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ کلب مستقبل میں انہیں اپنا مرکزی ستارہ دیکھ رہا ہے۔

10 امیر ترین فٹبالر

  1.  کرسٹیانو رونالڈو (النصر) – $280 ملین
  2.  لیونل میسی (انٹر میامی) – $130 ملین
  3.  کریم بینزیما (الاتحاد) – $104 ملین
  4.  کائلن ایمباپے (ریال میڈرڈ) – $95 ملین
  5.  ارلنگ ہالینڈ (مانچسٹر سٹی) – $80 ملین
  6.  وینیسیوس جونیئر (ریال میڈرڈ) – $60 ملین
  7.  محمد صلاح (لیورپول) – $55 ملین
  8.  سادیو مانے (النصر) – $54 ملین
  9.  جوڈ بیلنگھم (ریال میڈرڈ) – $44 ملین
  10. لامین یمال (بارسلونا) – $43 ملین

متعلقہ خبریں