عرب اسلامی سربراہی اجلاس نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور جوابی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قطر کیخلاف اسرائیلی جارحیت نے خطے میں امن کے امکانات کو ختم کر دیا، اسرائیل کے غیر قانونی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے ، امیر قطر
اعلامیے کے مطابق اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی جواز کے تحت قبول کرنے سے مکمل انکار کیا گیا اور اسرائیل کی طرف سے قطر کو دوبارہ نشانہ بنانے کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا۔
علاوہ ازیں اسرائیلی حملے کے جواب میں قطر کے مہذب اور دانشمندانہ طرزعمل کو سراہا گیا، جبکہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے قطر، مصر اور امریکا کی کوششوں کی حمایت کی گئی۔