بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک ناقابلِ یقین واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے انسٹاگرام پر اسکرولنگ کرتے ہوئے اچانک اپنے سات سال سے لاپتا شوہرکوایک ویڈیو میں شناخت کرلیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ویڈیومیں نظرآنے والا شخص اس کا شوہرجتیندرکمار ہے جو دوسری عورت کے ساتھ لدھیانہ کی سڑکوں پرگھوم رہا تھا۔
ہونڈا سٹی کا نیا فیس لفٹ ورژن پاکستان میں متعارف کرانے کی تیاری
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جتیندرکمارکی شادی 2017 میں شیلونامی خاتون سے ہوئی تھی اوران کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔
تاہم شادی کے بعد جتیندرکے رویے میں تبدیلی آئی اور وہ شیلو کوجہیز کے لیے ہراساں کرنے لگا، حالات بگڑنے پر جتیندر 2018 میں اچانک لاپتا ہو گیا اوراس کی گمشدگی کی ایف آئی آربھی درج کرائی گئی۔
اس وقت جتیندرکے اہلخانہ نے الزام لگایا تھا کہ شیلوکے رشتے داروں نے اسے قتل کردیا ہے مگرکئی برس گزرنے کے باوجود نہ کوئی لاش ملی اورنہ ہی جتیندرکا سراغ لگا، اب برسوں بعد انسٹاگرام پرنظرآنیوالی ایک ویڈیو نے سارا معاملہ پلٹ دیا۔
پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
شیلوکا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظرآنے والی عورت غالباً جتیندر کی دوسری بیوی ہے اوروہ لدھیانہ میں نئی زندگی گزار رہا ہے اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ جتیندرکے اہلخانہ کوسب معلوم تھا مگروہ مسلسل حقیقت کوچھپاتے رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شیلو کی نئی شکایت پرتحقیقات دوبارہ شروع کردی گئی ہیں اوراب معاملہ قانونی طور پرنئے زاویے سے دیکھا جائے گا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا کی طاقت اورجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حقیقت سامنے آنے کی ایک نمایاں مثال بن چکا ہے۔