ٹرین حادثات کی روک تھام کیلئے ڈی ایس ریلویز کو نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بریکنگ سسٹم میں خرابی والی کوچز مال گاڑی یا مسافر ٹرینوں کیساتھ لگانے پر پابندی عائد ہوگی۔
خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں اسکول ایک ہفتے تک بندرکھنے کافیصلہ
ایسی کوچز ٹرین کے ساتھ نہیں لگائی جائیں گی جن کو روکنے میں دشواری کا سامنا ہو،متعلقہ ڈیپارٹمنٹ گاڑی روانہ کرنے سے پہلے بریکنگ سسٹم لازمی چیک کرے گا۔
صرف مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کلیئر ہونے والی کوچز ہی استعمال کی جائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی ٹرینیں حادثات کا شکار ہوچکی ہیں۔