پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 14 اگست جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے بند رہے گی۔
حضرت داتا گنج بخش عرس، لاہور میں 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
انتظامیہ کی جانب سے تمام سرٹیفکیٹ ہولڈرز، بروکرز اور متعلقہ فریقین کو باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں یومِ آزادی کے موقع پر تمام سرکاری اور بعض نجی اداروں میں تعطیل ہوتی ہے، جس کے پیشِ نظر پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی بند رہے گی۔