پی ٹی آئی قائد نکاح سے پہلے بشری بی بی سے ملتے رہے، عینی شاہد ہوں، عون چودھری


استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر عون چودھری نے کہا ہے کہ کسی کی ذاتی زندگی پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نکاح سے پہلے بشری بی بی سے ملتے رہے، اس حوالے سے عینی شاہد ہوں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ افسوس ہے سابق چیئرمین پی ٹی آئی بڑا جھوٹ بول رہے ہیں، قرآن پاک کو درمیان میں لانا شرمناک بات ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے سابق دست راست نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نکاح سے قبل بشری بی بی سے درجنوں بار ملے بھی اور دیکھا بھی، میں خود ان کو ملاقات کے لیے لے کر جاتا رہا۔

عون چودھری کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی سے ملاقات نہ کرنے کے حوالے سے صدی کا بڑا جھوٹ بول رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں قسم اٹھانے اور قرآن پر ہاتھ رکھنے کیلئے تیار ہوں بشری کو اس دن دیکھا جس دن میرا نکاح ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جو بشری بی بی کیساتھ کیا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی، جو انہوں نے بشریٰ بی بی کے سابق خاوند کے ذریعے کرایا اور جھوٹا الزام لگایا ہے ، یہ انتہائی اخلاق سے گرے ہوئے لوگ ہیں


متعلقہ خبریں