پاکستان کوڈالرکے ایکس چینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی،آئی ایم ایف

imf

بجلی بلوں میں ریلیف کا معاملہ آئی ایم ایف نے اپنا فیصلہ سنا دیا


آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپریز نے کہا ہے کہ پاکستان سے مزید بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں، اہداف کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔

ایسٹرپریز نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کی صورتحال کے بعد معاشی آؤٹ لک کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کو بھی مختلف معاشی اعداد وشمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:5 دن میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، وزیر خزانہ

انہوں نے کہاہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیلاب متاثرین کی ضروریات کا احساس ہے،پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزہ کیلئے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہو گا۔توانائی اصلاحات پرساتویں،اورآٹھویں جائزہ طےشدہ اہداف پرعملدرآمد کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مالیاتی نظم و ضبط، اور خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے اہداف کا جائزہ اور ڈالرکے ایکس چینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔پاکستان کو اندرونی، بیرونی ادائیگیوں کیلئے فنانسنگ کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔

 

 


متعلقہ خبریں