دبئی میں ہونے والے فلم ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی اور بھارتی فنکار گھل مل گئے۔ پاکستان کی سجل علی، فہد مصطفیٰ ایور دیگر اداکاروں نے ایوارڈ شو میں شرکت کی، بھارتی فنکاروں سے گپ شپ بھی لگائی۔
دبئی میں سجی فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ ایوارڈز کی تقریب جس میں بالی وڈ فنکاروں کے علاوہ پاکستان کے نامور اداکاروں نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کی سجل علی مرکز نگاہ رہیں۔ بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ بھی ان سے باتوں میں مصروف نظر آئے۔
سجل علی کو پاکستانی سنیما کا سب سے مقبول اور ہر دلعزیز چہرہ ہونے کا ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے سجل علی نے ہمایوں سعید کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ مجھے کبھی موقع ملے تو میں اس ایک شخص کا شکریہ ضرور ادا کروں گی، جنہوں نےمجھ پر سب سے پہلے یقین رکھا اور مجھے پہلی بار مجھے بہت سارے لوگوں کے سامنے پَرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا۔ وہ شخص ہمایوں سعید تھے۔ تقریب میں سجل علی اور فہد مصطفیٰ کے علاوہ ہمایوں سعید کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔
سجل علی کی رنویر سنگھ سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں فنکار کافی دیر تک باتیں کرتے رہے۔ اس ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں جب کہ سجل علی نے خود بھی رنویر کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔
View this post on Instagram
سجل علی نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی اور بالی وڈ میں اپنی دوست جھانوی کپور سے بھی ملاقات کی۔ سجل علی نے بالی ووڈ فلم مام میں سری دیوی کی بیٹی کا ہی کردار نبھایا تھا۔
View this post on Instagram
اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی رنویر سنگھ سے خصوصی ملاقات کی اور دونوں اداکار ایک دوسرے سے گلے بھی ملے۔
View this post on Instagram
فہد مصطفیٰ نے ایوارڈ لیتے ہوئے تقریب میں موجود بالی وڈ اداکار گووندا کا نام لیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے گووندا کی وجہ سے اداکاری کا آغاز کیا۔
View this post on Instagram