فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی لیکڈ کال کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے ۔خاندانی کاروبار کے تحفظ کیلئے قوانین کو بالائے پشت رکھنا شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے وزیراعظم شہبازشریف کی مبینہ آڈیو لیک پر کہا ہے کہ وزیراعظم کی لیکڈ کال کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح خاندانی کاروبار کے تحفظ کیلئے قوانین کو بالائے پشت رکھنا شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے۔ صحافیوں کی شہبازشریف اور حکومتی مشورہ سازی میں کردار میڈیا پر ایک اور کلنک کا ٹیکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک
وزیر اعظم کی Leaked Call کئ حوالوں سے انتہائ تشویشناک ہے ہمیشہ کی طرح خاندانی کاروبارکےتحفظ کیلئے قوانین کو بالائے پشت رکھنا تو شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے ہی لیکن ایکسپریس اور جیو کے نیوز ہیڈز کی شہباز شریف اور حکومتی مشورہ سازی میں کردار میڈیا پر ایک اور کلنک کا ٹیکا ہے https://t.co/bvgZIdMlls
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 24, 2022
انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کی مبینہ گفتگو ہیکرز کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، پاکستانی وزیر اعظم کی مبینہ گفتگو 3 لاکھ 45 ہزار ڈالر میں ویب سائٹ پر موجود ہے، ہیکر کے پاس مبینہ گفتگو وزیراعظم آفس کے سیکیورٹی لیول کو ظاہر کرتی ہے۔