قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی فریضہ حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احرام میں ملبوس راولپنڈی ایکسپریس جمرہ کبریٰ (بڑے شیطان) کو کنکریاں مارہے ہیں۔
بڑے شیطان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کو چھوڑنا نہیں ہے۔ مزید کہا کہ کنکریاں مارنے کی رفتار سو میل فی گھنٹہ ہے یا نہیں مگر غصہ بہت ہے۔
Shoaib Akhtar performing the ritual of stoning of the devil at Jamarat, can you guess the speed?
VC: Shoaib Akhtar #Cricket | #Pakistan | #ShoaibAkhtar | #Jamarat | #Arafat | #SaudiaArab pic.twitter.com/VLOgflu3FX
— Khel Shel (@khelshel) July 9, 2022
خیال رہےکہ اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے حج ادا کر رہے ہیں۔
اس دوران وہ گاہے بگاہے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز میں شیئر کرتے رہے ہیں۔