لاہور: پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 13 دسمبر سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔
کمنٹری پینل میں سائمن ڈول، جیف ڈوجان اور آئن بشپ شامل ہیں جبکہ بازید خان، سکندر بخت، ثنا میر اور مرینا اقبال بھی پینل کا حصہ ہوں گے۔
Presenting to you the commentary panel for #PAKvWI T20I and ODI series ??️#HumTouKhelainGey pic.twitter.com/sdt06ePZHK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 12, 2021
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 13 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کی ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے تصدیق کر دی۔ جن کھلاڑیوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل اور کائل مائرز شامل ہیں۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تینوں کھلاڑیوں کو سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے اور کورونا سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو آئسولیٹ کر دیا گیا۔