ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

ڈالر (dollar)

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر9 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 171 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالرنئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد روپے کی قدر مزید گر گئی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ایک ڈالر 171 روپے 12 پیسے کا ہو گیا تھا۔گزشتہ روزاسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز ہی انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 170.53 سے بڑھ کر 170.74 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

دوز روز قبل وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈالر سے متعلق ڈیل کرنے والی 5 بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں