جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ لیجنڈری کرکٹر ڈیل اسٹین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
Look who has arrived??? ? ?
The living legend @DaleSteyn62 has joined Quetta Gladiators.
Pakistan show our Gladiator some love #WeTheGladiators #ShaanePakistan #PurpleForce pic.twitter.com/DGLMGnltmu— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 22, 2021
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
وہاب ریاض کا ہر پی ایس ایل میں جشن منانے کا نیا انداز
سرفراز احمد کی قیادت میں پی ایس ایل کا ٹائٹل ایک مرتبہ اپنے نام کرنے والی کوئٹہ کی ٹیم آج لاہور قلندرز کے مدمقابل آئے گی۔
لاہور قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت کراچی کنگز کی ٹیم سرفہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز جب کہ تیسرے نمبر پر اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم موجود ہے۔