اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افراط زر کو کم کرنے کی کوششیں اب نتائج دکھا رہی ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ معاشی محاذ پر مزید خوشخبری ہے کہ افراط زر کو کم کرنے کی ہماری کوششیں اب نتائج دکھا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افراط زر کی شرح حکومت کے قیام کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہے جبکہ معاشی ٹیم کو مہنگائی کو قابو میں رکھنے کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
معاشی حوالےسےمزیدخوشخبری ہےکہ گرانی میں کمی کےحوالے سےہماری کاوشیں بارآور ہو رہی ہیں۔ کنزیومر پرائس انڈیکس اورکور اِنفلیشن آج اس سطح سےنیچےہیں جس پر یہ ہمارےحکومت سنبھالنےکےوقت تھیں۔میں نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہےکہ محتاط رہیں اور یقینی بنائیں کہ مہنگائی پر قابو برقرار رہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 31, 2021
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح مسلسل نیچے گر رہی ہے اور اشیا خوراک کے صارفین کے لیے مہنگائی کی شرح 5 اعشاریہ 7 فیصد نیچے آ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی افراط زر کی شرح 5 اعشاریہ 4 فیصد نیچے آ چکی ہے اور جنوری میں افراط زر حوصلہ افزا رہا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی مجموعی طور پر 7 اعشاریہ 6 فیصد تک رہی جبکہ سابقہ دور کے مقابلے میں آج افراط زر بہتر صورتحال میں ہے۔
Inflation continues to decline. Jan inflation (CPI) is down to 5.7%. Core inflation is at 5.4%. Last month (jul 2018) prior to PTI govt formation, CPI was 5.8% & core was 7.6%. The rate of inflation is LOWER today then when the PTI govt was formed. #PMIKECONPOLICYSUCCESS
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 31, 2021