اپوزیشن کے370 اراکین کی گرفتاری کا عندیہ آمرانہ ہتھکنڈہ ہے، کائرہ

Qamar Zaman Kaira

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے370 اراکین کی گرفتاری کا عندیہ آمرانہ ہتھکنڈہ ہے۔

ہمارا راستہ روکا گیا تو ہم نیا راستہ بنا لیں گے، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے استعفوں کے فیصلے سے بری طرح ہل چکی ہے۔

سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات قمر الزمان کائرہ نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ 370 کی بجائے تمام اراکین کو بھی گرفتار کرلیا جائے تب بھی جلسہ ہو گا۔

جنوری 2021 کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ  ہو گا، میاں افتخار حسین

پی پی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حکمران بخوبی جانتے ہیں کہ لاہورجلسے کے بعد ان کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔

لاہور: پی ڈی ایم جلسے کا منتظم ڈی جے بٹ گرفتار

ہم نیوز کے مطابق قمر الزماں کائرہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس سرگرم کارکنان کے گھروں کے چکر لگا رہی ہے لیکن ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں