برطانیہ: والد نے اپنے ہی بچوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا


لندن: برطانیہ میں تین کمسن بچوں کو ان کے والد نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میٹروپولیٹن پولیس نے بچوں کے اغوا کے بعد ان کے والد عمران صافی کی تلاش شروع کر دی ہے اور عوام سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں بچے جنوبی لندن کے علاقے کولسڈن روڈ پر واقع گھر کے باغ میں کھیل رہے تھے۔ ان کو ’’ڈے کیئر سنٹر‘‘ سے اغوا کیا گیا۔

برطانیہ:موٹاپے سےمتاثرہ افراد میں80 فیصد اضافہ

پولیس کے مطابق ڈے کیئر سنٹر میں موجود خاتون کا کہنا ہے کہ بچوں کو ان کا والد زبردستی ساتھ لے کر گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ عمران صافی کا تعلق افغانستان سے ہے۔

پولس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں نصب کیمروں کی فوٹیج دیکھ کر اغوا کار کی گاڑی کے حوالے سے پولیس کو اطلاع دیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دنوں پولیس نے اس واقع میں ملوث ہونے کے شبہ میں تین خواتین سمیت آٹھ افراد کو حراست میں لیا تھا جن کو بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں