وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی سیاحت تشکیل دے دی

وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی سیاحت تشکیل دے دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی سیاحت تشکیل دے دی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذولفی بخاری کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزارت صنعت و پیداوار، وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور وزارت مواصلات کے سیکرٹری کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

وزارت ہوا بازی، وزارت مذہبی امور اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے سیکرٹریز کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری یا ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین متروکہ املاک بورڈ، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کنویئر سرکاری یا نجی شعبے سے کسی بھی فرد کو کمیٹی میں شامل کرنے کا مجاز ہو گا جبکہ کمیٹی نیشنل ٹورازم اسٹریٹیجی پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی صوبائی و علاقائی سطح پر مختلف اقدامات کو ایکشن پلان سے ہم آہنگ کرے گی، اس کے علاوہ کمیٹی ملکی سیاحتی مقامات کی جیو میپنگ، سیاحتی سہولیات، پراڈکٹس اور سروسز کا جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: رات میں بجلی بنانے والے اینٹی سولر پینل تیار

کمیٹی سیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ٹھوس سفارشات مرتب کرے گی اور موزوں ماحول فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرنے کی مجاز ہو گی۔


متعلقہ خبریں