اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والوں نے قوم کو غربت، قرض اور مہنگائی کے دلدل میں دھکیلا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کے عوام کا خون چوس کرغریبوں کے پیسے پر پلنے والے آج حکومت میں کفیل ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ مافیا کے سرغنہ لندن میں ہیں اور خواجہ آصف صاحب کو چاہیے کہ وہاں رابطہ کریں۔
پاکستان کے عوام کا خون چوس کرغریبوں کے پیسے پر پلنے والے آج حکومت میں کفیل ڈھونڈ رہے ہیں۔ مافیا کے سرغنہ لندن میں ہیں، خواجہ آصف صاحب کو چاہیے وہاں رابطہ کریں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 12, 2020
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرحزب اختلاف جماعتوں کا احتجاج ان کی سیاسی محرومیوں کے ماتم کے سوا کچھ نہیں ہے اور حزب اختلاف کی جماعتیں عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنے سیاسی مفادات کے لیے احتجاج کر رہی ہیں۔ ان کے پیٹ میں عوام کی ہمدردی کا نہیں بلکہ اپنی بدعنوانی اور اقتدار کا درد ہو رہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراپوزیشن جماعتوں کا احتجاج ان کی سیاسی محرومیوں کے ماتم کے سوا کچھ نہیں۔ اپوزیشن جماعتیں عوام کے لئے نہیں اپنے سیاسی مفادات کے لیے احتجاج کر رہی ہیں۔ ان کے پیٹ میں عوام کی ہمدردی کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن اور اقتدار کا درد ہو رہا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 12, 2020
معاون خصوصی نے کہا کہ احتجاج کرنے والے عوام کے وہ مجرم ہیں جنہوں نے اس قوم کو غربت، قرض اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا، یہ ان لوگوں کے نمائندے ہیں جنہوں نے پاکستان کے ہوائی اڈے تک عالمی اداروں میں گروی رکھے۔
احتجاج کرنے والے عوام کے وہ مجرم ہیں جنہوں نے اس قوم کو غربت، قرض اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا۔ یہ ان لوگوں کے نمائندے ہیں جنہوں نے پاکستان کے ہوائی اڈے تک عالمی اداروں میں گروی رکھے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 12, 2020
انہوں نے حزب اختلاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان لوگوں کااحتجاج تھا جو عوام کے خرچے پر اب بھی مزے اڑا رہے ہیں، اقتدار میں رہ کرانہوں نے قوم سے اس کی زندگی اور مستقبل چھین لیا۔
یہ بھی پڑھی سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کو 3 ماہ میں آپریشنل کرنے کا حکم دے دیا
بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب یہ آپ کے دور کی کرپشن ہے جس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، ابو اور پھوپھو سے کہیں کہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں، مہنگائی ختم ہو جائے گی۔
یہ ان لوگوں کااحتجاج تھاجو جو عوام کے خرچے پر اب بھی مزے اڑا رہے ہیں۔اقتدار میں رہ کرانہوں نے قوم سے اس کی زندگی اور مستقبل چھین لیا۔بلاول صاحب یہ آپ کے دور کی کرپشن ہے جس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔ابو اور پھوپھو سے کہیں کہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں، مہنگائی ختم ہوجائےگی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 12, 2020
یہ بھی پڑھیں مسائل کا حل سیاسی قوتوں کے مل بیٹھنے سے ہی نکلے گا، چوہدری نثار